تمل ناڈو اسمبلی کے 16 مئی کو ہونے والے الیکشن کے لئے ایک مضبوط گٹھ جوڑ بنانے کے لئے اداکار سیاست داں وجے کانت کی قیادت میں ڈی ایم ڈی کے نے آج چار جماعتوں والے پیپلز ویلفئر فرنٹ (پی ڈبلیو ایف) کے ساتھ اتحاد قائم کرلیا ہے۔
اس اتحاد کا اعلان ایک مشترکہ
بیان جاری کرکے کیا گیا ہے جس پر وجے کانت اور پی ڈبلیو ایف لیڈروں بشمول اس کے رابطہ کار ایم ڈی ایم کے جنرل سکریٹری وائکو، وی سی کے لیڈر تھول تروماوالاون، سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری آر منتھا راسن اور سی پی آئی۔
ایم کے ریاستی سکریٹری جی راما کرشنن نے دستخط کئے ہیں۔